Voice of Asia News

کویت،سینکڑوں ادویات کی قیمتوں میں 14فیصد کمی کا اعلان

کویت سٹی (وائس آف ایشیا)کویت کی وزارت صحت نے 313 مختلف ادویات کی قیمت میں 14فیصد کمی کردی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے سیکرٹری برائے ادویہ ڈاکٹر یوسف الدویری نے کہا ہے کہ وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے 313 مختلف ادویات کی قیمتوں میں 12سے 14 فیصد کمی کی منظوری دی ہے۔ ادویات کی قیمت میں کمی کی وجہ سے تاجروں اور ادویہ ساز کمپنیوں کے منافع میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمت میں کمی کا فیصلہ انتہائی غور وخوض کے بعد کیا گیا۔ دیگر خلیجی ممالک میں ان ادویات کی قیمت کا بھی جائزہ لیا گیا۔دریاں اثناء وزارت صحت میں ادویات کی قیمت مقرر کرنے والے شعبہ کی سرابرہ ہبہ الشعلانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران وزارت نے مجموعی طور پر 3126 ادویات کی قیمتوں میں 86 فیصد تک کمی کی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے