Voice of Asia News

انار کا رس کام کرنے کی جگہوں پر تناؤ کو کم کرتا ہے

  لاہور(وائس آف ایشیا کی خصوصی رپورٹ)ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انار کا رس کام کرنے کی جگہوں پر تناؤ کو کم کرتا ہے۔ مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ انار کا شربت پینے سے جسم میں تناؤ کے ہارمونز کی سطح کم ہوجاتی ہے جس سے بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔ کوئن مارگریٹ یونیورسٹی ، ایڈنبرا میں ایک ریسرچ کے دوران روزانہ کم از کم500 ملی لیٹر انار کا شربت دو ہفتے تک مسلسل استعمال کرایا گیا اور اس کے فعلیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق میں 60رضاکاروں نے حصہ لیا اور اس شربت کے پینے سے ان کے بلڈ پریشر کے کم ہونے کے واضح شواہد ملے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر عماد الزوجیلی نے کہا کہ انار کے رس کا استعمال تناؤ کی کیفیت میں کمی اور بلڈ پریشر کے خاتمے میں انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے