Voice of Asia News

چاول اچھی نیند کے لئے معاون ثابت ہو سکتے ہیں

ٹوکیو(وائس آف ایشیا)اگر نیند نہیں آتی تو دوائیں لینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کا علاج توآپ کی من پسند خوراک میں ہی چھپا ہے۔جی ہاں جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق میں طبی ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ چاول اچھی نیند کے لئے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ بے خوابی کے شکار افراد پر کئے جانے والے تجربات کے دوران معلوم ہوا کہ خون میں گلوکوز کی زیادہ مقدار کرنے والی گلائیکیمک غذائیں اچھی اور جلد نیند لانے میں معاون ہیں۔ واضح رہے کہ کاربوہائیڈریٹس یعنی نشاستہ والی غذاؤں میں چاول سمیت آلو، شکر قندی اور ریشے والی سبزیاں شامل ہیں جن میں میں گلائیکیمک انڈکس زیادہ ہوتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے