Voice of Asia News

ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی

جنیوا(وائس آف ایشیا) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران دنیا بھر میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران دنیا بھر میں ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر 322 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2005ء سے 2015ء کے دوران اس بیماری میں اضافے کی وجوہات میں عالمی آبادی میں اضافے کے علاوہ اوسط عمر میں اضافہ بھی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈپریشن کے مرض کے خطرات عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے