Voice of Asia News

سحر اور افطار میں پروٹین سے بھرپور غذائیں استعمال کی جائیں

لاہور(وائس آف ایشیا) پاکستان میں اس سال روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے کے قریب ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل روزے کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سحر اور افطار میں پروٹین سے بھرپور غذائیں استعمال کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران گھروں میں سحر اور افطار کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پراٹھے، دہی، جوس، ملک شیک، کھجور، گوشت اور لسی کا استعمال دن بھر توانائی بحال رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ طبی ماہرین نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سحری کے وقت ایک کٹوری ابلی ہوئی دال ضرور کھائیں۔ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ادویات کو جاری رکھتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں تاہم تلی ہوئی اشیاء اور مصالحہ جات سے پرہیز کریں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں افطاری کے وقت ضرورت سے زیادہ پانی نہیں پینا چاہئے، متوازن خوراک ہی صحت کی ضامن ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے