Voice of Asia News

یورپ میں کوکین کے استعمال میں اضافہ

برسلز (وائس آف ایشیا) یورپی یونین میں منشیات سے متعلق امور کے نگران ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ بھر میں کوکین اور دیگر منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق نگران ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ بھر میں تقریباً 17 ملین بالغ شہریوں نے زندگی میں کبھی نہ کبھی کوکیناستعمال کی، جن میں 2.3 ملین ایسے بالغ نوجوان بھی شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ برس یہ نشہ کیا۔یورپی نگران ادارہ برائے منشیات  کا کہنا ہے کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوکین سمیت مختلف منشیات کے استعمال تیز رفتار اضافہ ہو رہا ہے۔اس ادارے کے ڈائریکٹر ایلکس گوسڈیل کے مطابق حالیہ ایک دہائی میں یورپ بھر میں ہونے والا یہ اضافہ نمایاں ہے۔یورپ لاطینی امریکا میں کوکین کی پیداوار میں اضافے کے نتائج بھگت رہا ہے۔گوسڈیل نے یورپ کے 31 شہروں میں سیوریج کے پانیکے نمونوں کی جانچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 26 شہروں میں منشیات کے استعمال کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے