Voice of Asia News

پیلی اور ہری سبزیوں آنکھوں کو نقصان سے بچاتا ہے

لاہور( وائس آف ایشیا ) حال ہی میں یہ تحقیق ہوئی ہے کہ گہری پیلی اور ہری سبزیوں میں ایک ایسا کیمیائی مادہ ہوتا ہے جو تادیر ہماری آنکھوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔ مشاہدہ یہ کیا گیا ہے کہ 85برس سے کم عمر کی وہ خواتین جو مٹر برو کلی(گوبھی کی گہرے ہرے رنگ کی ایک قسم) اسکواش(میٹھے کدو کی ایک قسم) اور بھنے دانے بہت کھاتی رہی تھیں انہیں انحطاط جوف چشم نسبتاً کم واسطہ پڑا جو بڑھتی ہوئی عمر کا ایک تحفہ ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ہری اور پیلی سبزیوں میں پائے جانے والے کیمیائی مرکبات اس نیلی روشنی کو جذب کر لیتے ہیں جو پردہ چشم کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا سکتی ہے یہ مرکبات آنکھ کی جھلیوں کو تقویت پہنچانے کے علاوہ ان سالموں کا صفایا کر دیتے ہیں جو خلیوں کیلئے نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔
انحطاط جوف جسم کی بیماری 50سال کی عمر کے بعد اکثر لوگوں میں بینائی کے ضائع ہونے یا اندھے پن کا سبب ہوتی ہے جو
جشم پردہ چشم کے مرکز میں ہوتا ہے جہاں آنکھ میں داخل ہونے والی روشنی کی شعاعیں مرتکیز ہوتی ہیں اس کا تعلق سامنے اور قریب کی نگاہ اور رنگ سے ہے جوف چشم کے انحطاط کی وجہ یہ ہے کہ اس کے خلیوں کو نقصان پہنچ جاتا ہے اور وہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج تو نہیں ہے لیکن اس خرابی کی رفتار کو سست کرنے کیلئے بعض طریقے آزمائے جا سکتے ہیں ایک امریکی تحقیقی کے دوران 1800؍ایسی خواتین کے کوائف جمع کئے گئے جن کی عمریں 50؍اور 85کے درمیان تھی۔

کوائف کے تجزیے سے نتیجہ نکالا گیا کہ جو خواتین 85 سال سے کم عمر کی تھیں اور جنہوں نے 15سال پہلے کے عرصے میں کیروٹی نوائڈزلیوٹن (صفرہ) نامی کیمیائی مرکب خوب کھائے تھے جو ہری پتوں والی سبزی بھٹے کے دانوں اسکواش(کدو) پروکلی اور مٹر میں پائے جاتے ہیں ان کیلئے اس بیماری کا خطرہ کم ہوگیا۔ ان سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کی تصدیق کیلئے مزید تحقیق پر زور دیا ہے جو لمبے عرصے سے یہ بات کہی جاتی رہی ہے کہ گاجر آنکھوں کیلئے بہت مفید ہے لیکن بعض لوگ اس بات کو یہ کہہ کر منسوخ کر دیتے ہیں کہ یہ بڑے بوڑھوں کی بنائی ہوئی بات ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات میں کچھ وزن ہو سکتا ہے کیونکہ گاجر میں پایاجانے والا کیمیائی مادہ کیروٹین حیاتین الف میں تبدیل ہوجاتا ہے جو دیگر مقویات کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی صحت کیلئے نہایت اہم ہے۔
برطانیہ میں بینائی سے تعلق رکھنے والے ادارے کی ایک ماہر نے یہ بات کہی ہے کہ بینائی کی حفاطت کیلئے ان کا ادارہ ہمیشہ ایک صحت بخش غذا کھانے کا مشورہ دیتا ہے جس میں مختلف قسم کے پھل اور سبزی شامل ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے