تیونس سٹی (وائس آف ایشیا)تیونس میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو دارالحکومت تیونس سٹی کا میئر تعینات کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اعتدال پسند اسلامی جماعت کی54 سالہ خاتون رکن سْعاد عبدالرحیم پیشے کے اعتبار سے فارمسسٹ ہیں،یہ پہلا موقع ہے کہ تیونس میں کسی خاتون کو ایسا کوئی عہدہ ملا ہے۔گزشتہ روز میونسپل کونسل میں ووٹنگ کے دوسرے راؤنڈ کے دوران خاتون میئر کو منتخب کیا گیا تھا۔

