Voice of Asia News

موٹاپے کے شکار افراد کے لئے دودھ والی کافی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے،ماہرین صحت

لندن (وائس آف ایشیا) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کافی میں دودھ کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دودھ میں حراروں کی مقدار 56.6 فی صد ہوتی ہے جو موٹے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصا ن دہ ثابت ہوتی ہے۔صحت پر معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ بولڈ سکائی کے مطابق ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ موٹاپے کی بیماری میں مبتلا افراد سیاہ کافی دودھ ملائے بغہر استعمال کریں دودھ کے بغیر کافی میں حراروں کی مقدار 4.5 فی صد ہوتی ہے۔اس کے علاوہ دودھ ملی کافی کی نسبت دودھ کے بغیر کافی جسم کو زیادہ طاقت مہیا کرتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ آپ دودھ ملا کر استعمال کریں گے تو کافی کی اصل طاقت ختم ہوجاتی ہے تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ کافی میں کیفین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے اسے شام کے وقت استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے ورنہ نیند متاثر ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ سیاہ کافی جگر کے کیسنر، امراض قلب، ڈیپریشن، فالج اور دوسرے درجے کے ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے