Voice of Asia News

سندھ میں 45ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ، رپورٹ میں انکشاف

کراچی (وائس آف ایشیا)سندھ ایڈز کنٹرول پروگر ام کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں 45ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں ۔نجی نیوز نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ کراچی میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 2018تک 8ہزار 58لوگ ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا تھے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایڈز کے مریضوں کی شرح 8.3سے بڑھ کر 17.7تک جا پہنچی اس حوالے سے سندھ ایڈز کنٹرو پروگرام کے مینجر ڈاکٹر یونس چاچڑ نے کہا کہ ایڈز سے بچاؤکیلئے فوری طبی امداد دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایڈز سے بچاؤ سے آگاہی کیلئے مختلف پروگرام جاری ہیں اور علاج کیلئے سول ہسپتال کراچی اور لاڑکانہ میں سینٹرز قائم ہیں ۔ڈاکٹر یونس چاچڑ نے کہا کہ ایڈز سے بچاؤ کیلئے قانون سازی بھی کی گئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے