Voice of Asia News

گرمیوں میں درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے استعمال ہونے والے آلات ’’زندگی بھی اور موت بھی‘‘ ہیں

لاہور(وائس آف ایشیا) گرمیوں میں درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے استعمال ہونے والے آلات ’’زندگی بھی اور موت بھی‘‘ ہیں۔ ایئرکنڈیشنرز اور دیگر کولنگ آلات جہاں بڑھتے درجہ حرارت اور حدت میں کمی کیلئے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کے لئے نہایت ضروری ہیں تاہم یہی آلات عالمی سطح پر درجہ حرارت کے اضافہ کے اسباب میں بھی سرفہرست ہیں۔تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق سال 2050ء تک دنیا بھر میں کولنگ آلات کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہو جائے گا اور ان کی تعداد 14 ارب یونٹس تک بڑھ جائے گی۔ ماحولیات اور موسمیاتی تغیرات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر کولنگ آلات میں اضافہ کی شرح برقرار رہی اور اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے اور ضرر رساں گیسوں کا اخراج اسی طرح جاری رہا تو عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ کی شرح غیرمعمولی طور پر بڑھ جائے گی

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پیرس میں رواں صدی کے دوران درجہ حرارت کو دو ڈگری اضافے تک محدود رکھنے کے حوالے سے پیرس کی کانفرنس میں طے کردہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمینی درجہ حرارت میں اضافہ سے کرہ ارض پر کروڑوں انسان شدید گرمی سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ماحولیات کے شعبہ کو بھی شدید خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ پر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر جامع پالیسی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کولنگ کے آلات اگر پائیدار ترقی میں ایک اہم کردار کے حامل ہیں مگر ان آلات کے استعمال میں اضافہ سے ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور یہ ضرر رساں گیسیں زمینی درجہ حرارت میں اضافے کا بنیادی سبب ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اقتصادیات کے ادارے کے توانائی اور ماحولیات کے شعبے کے سربراہ مارک راڈکا کے مطابق ’’اگر ماحولیات کوئی مسئلہ نہ ہوتا، تو ہم ضرور کہتے کہ کولنگ آلات تک انسانوں کی پہنچ صافپانی کی رسائی جیسی اہم ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امید کی بات یہ ہے کہ اس شعبے میں تحقیق کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں اضافہ کے مسئلہ پر قابو پا لیا جائے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے