Voice of Asia News

کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20ہو گئی،54 افراد متاثر

برازویلے(وائس آف ایشیا) افریقی ملک کانگو میں ایبولا وائرس کا شکار مزید 4 مریض سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا اب تک شہر بینی میں 20 ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور ویکسین کے باوجود صورتحال کافی سنگین ہے اس سے قبل کانگو میں 24 جولائی کو ایبولا کی وبا پھیلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اس سال مئی میں پھیلنے والی اس وبا کی وجہ سے 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ54 اس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔کانگو میں مجموعی طور پر یہ نواں موقع ہے کہ وہاں ایبولا وائرس کی وجہ سے شہری ہلاکتیں ریکارڈکی گئیں۔پہلی بار اس وائرس کا پتہ 1970 کی دہائی میں چلا تھا اور تب اس انتہائی ہلاکت خیز جرثومے کو مشرقی کانگو میں دریائے ایبولا کی نسبت سے نام دے دیا گیا تھا۔

واضح رہے ایبولا وائرس کے پھیلاؤ میں چمگادڑیں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں جو خود مبتلا ہوئے بغیر دور دراز کے علاقوں تک اس وائرس کو دیگر پرندوں، حیوانات اور انسانوں تک پہنچا دیتی ہیں۔وسطی افریقہ میں اس وائرس سے دو برس قبل ہلاکت خیز وبا پھیلی تھی جس کے نتیجے میں ساڑھی11ہزار افراد کی ہلاکت اورتقریبا 29 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔ اب تک اس وائرس کی وبا کا سامنا گنی، سیرا لیؤن اور لائبیریا جیسے ممالک کر چکے ہیں

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے