Breaking News
Voice of Asia News

ڈینگی وائرس کے باعث ضلع خیبر کو حساس قرار دیدیا گیا

پشاور(وائس آف ایشیا) ڈینگی وائرس کے باعث ضلع خیبر کو حساس قرار دیدیا گیا ہے جبکہ کانگو وائرس کے باعث بھی ضلع خیبرکو حساس ترین قرار دینے کی سفارشات کی ہے ۔ ڈینگی اور کانگو سے ضلع خیبر میں اب تک چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ60سے زائد مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ۔ خیبر ڈسٹرکٹ میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر مزید اقدامات کے لئے محکمہ صحت کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے صوبے میں ضم ہونے والے ساتوں اضلاع میں ضلعی خیبر میں سب سے زیادہ ڈینگی وائرس پھیل رہا ہے اس سے قبل محکمہ صحت نے بارہ اضلاع کو ڈینگی وائرس کے حوالے سے حساس قرار دیا تھا کانگو وائرس کے باعث آٹھ اضلاع کو حساس قرار دیا تھا ڈینگی وائرس کے خیبر میں پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •