Voice of Asia News

تھرپارکر، غذائی قلت سے رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 15ہوگئی

مٹھی(وائس آف ایشیا )تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید دو بچے دم توڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی قلت اور وبائی مراض سے دو مزید بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق بچوں میں دو سالہ بچی دھنا محمد خان اور کھیموں مل کا نومولود بچہ شامل ہے، رواں ماہ جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے، غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث تھر میں گزشتہ سالوں کے دوران درجنوں بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ناکافی سہولیات کے باوجود علاقے کے ہسپتالوں میں کئی بچے زیرعلاج ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے