Breaking News
Voice of Asia News

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ،سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور/کراچی /پشاور/کوئٹہ ( وائس آف ایشیا) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ،پنجاب میں ایک کروڑ اکانوے لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ترجمان محکمہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر کے بچوں کو خطرناک مرض سے بچانے کے لیے انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے ۔ سہ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ اکانوے لاکھ اسی ہزار بچوں کو مرض سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے ۔ 47ہزار پولیو ٹیمیں گھر گھرجاکر، سرکاری ہسپتالوں بنیادی صحت کے مراکز اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔چھبیس ستمبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے لیے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق پولیو ٹیموں کے ہمراہ ایک پولیس اہلکار کی موجودگی ضروری ہوگی۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، مہم کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا۔ مہم کے دوران 87 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، 57لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، قبائلی اضلاع میں بھی پولیو کے خاتمے کی مہم شروع ہوئی۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی 3روزہ پولیو فری مہم کا آغاز ہوا، 5سال سے کم عمر کے 25لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ملک کے چھوٹے شہروں میں بھی پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •