Voice of Asia News

ملک بھر میں امراض قلب سے بچاؤ کا عالمی دن ہفتہ کو منایا جائے گا

لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان سمیت ملک بھر میں امراض قلب سے بچاؤ کا عالمی دن (ورلڈ ہارٹ ڈے ) ہفتہ 29ستمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد دل کے بڑھتے امراض کے مناسب علاج کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں محکمہ صحت ،سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام سیمینار،کانفرنسز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ماہرین صحت خطاب کرتے ہوئے عارضہ قلب اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں اور رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی جس دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے