Voice of Asia News

گردے کی پتھری ان علامات کی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟


  گردے کا نام سنتے ہی دماغ میں عجیب خیال آنا شروع ہو جاتے ہیں طرح طرح کے وسو سے انسانی دماغ کا گھراؤ کر لیتے ہیں کہ پتھری ہے۔ جانے اب کیا ہوگا۔ کیسے ہوگا۔ میری زندگی کو خطرہ ہے؟ میں کام کر سکتا ہوں یا نہیں اور ٰس کے علاوہبہت سے سوالات اور وسوسوں کے جواب ہم اس مضمون میں ڈھونڈنے کی کوشش کر یں گے۔گرد ے کی پتھری صدیوں سے انسانوں کو متاثر کرتی آئی ہے۔ سب سے پہلے پتھری مصر میں موجود چار سے پانچ ہزار سال پرانی ممی میں ملی ۔ انگریز ماہر آثار، قدیمہ نے یہ پتھری دریافت کی۔ پندرہ سو سال قبل از مسیح سے پتھری کا علاج طبی کتابوں میں لکھا جاتا رہا لیکن سرجری کے ذریعے پتھری نکالنے کا طریقہ پہلی بار آٹھویں صدی میں ایک ہندوستانی سرجن نے متعارف کروایا۔

(وائس آف ایشیا)

گردے کی پتھری کیا ہے؟

انسانی گردے کے اندر بننے والی پتھری خوراک کے ذریعے پتھر کھانے سے نہیں بلکہ کئی اور وجوہات سے بنتی ہے جن کا ذکر اگلے سوالات میں کیا جائیگا۔

گردے کی پتھری کتنی عام ہے؟

ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا مین تقریباً 5 ملین لوگ گردے کی پتھری کے درد کی وجہ سے ہر سال ایمرجنسی میں داخل ہوتے ہیں۔ امریکہ میں اس مرض میں مبتلا لوگوں کی شرح 12.4 فیصد ہے۔ جس میں 19 فیصد آدمی اور 9 فیصد خواتین شامل ہیں۔ پوری زندگی میں گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ مردوں میں زیادہ اور عورتوں میں کم ہوتا ہے۔

پتھری کیسے بنتی ہے؟

سائنس کے اتنی ترقی کرنے کے باوجود بھی آج تک گردے کی پتھری بننے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی لیکن مختلف اشیاء کا موجب بنتی ہے جو کچھ یوں ہیں۔
خون میں خوراک کے نتیجے میں بننے والا فالتو مادہ زیادہ بنے تو جمع ہوکر پتھری بن سکتی ہے۔ اس کے لئے پانی کا استعمال زیادہ کرنے سے بچاؤ ممکن ہے۔

جینز

ہم سب کے اندر ہزاروں جینز موجود ہیں جو ہمارے جسم کی مشینری کو چلانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے ایک فیکٹری کے 10 ملازموں میں سے ایک غیر فعال ہوجائے اور ایک آدھ ضرورت سے زیادہ کارکردگی دکھانے لگے تو نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح  جینز کے فالتو کام کرنے سے پھتری بننے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔

بیکٹیریا

مختلف ریسرچز سے شواہد ملے ہیں کہ ایک جراثیم جو معدے میں موجود ہوتا ہے اور پتھری بنانے والے اجزاء کو توڑتا ہے اور انکو ایک جگہ جمع ہونے نہیں دیتا۔ جن افراد میں اس جراثیم کی کمی ہو ان میں پتھری بننے کی شرح زیادہ ہوجاتی ہے۔

ٹام ہارس فال پروٹین

پتھری سے حفاظت کرتی ہے اس کے کم ہونے سے بھی پتھری کا امکان ہوتا ہے۔

پتھری کن اجزاء سے بنتی ہے؟

زیادہ تر پتھری 3 اجزاء سے بنتی ہے جن میں یورک ایسڈ۔ آگزیلیٹ اور کیلشم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اجزاء ہیں لیکن عموماً پتھری ان تینوں میں سے کسی ایک یا تمام کا مرکب ہوتی ہے۔

کیا جینز گردے کی پتھری کا موجب بنتی ہیں؟

آپ کی نسل: کالے (جشی) لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے۔
کم پانی پینا: اس سے خوراک سے بننے والا فالتو مادہ گاڑھا ہو جاتا ہے اور کوئی بھی چیز زیادہ دیر ایک جگہ پڑی رہے تو جم جاتی ہے۔ اسی طرح پتھری بھی۔
خوراک باعث پتھری
ایسی خوراک کھائیں جس میں زیادہ پروٹین آگزیلیٹ اور کیلشم ہو۔ اس سے پتھری ہو سکتی
بہت زیادہ نمک، گوشت اور چینی کھانے سے بھی امکان زیادہ ہوگا۔
دوائیں
ایسی دوائیں جن میں کیلشم زیادہ ہو ۔جو کچھ بدہضمی کو کم کرنے والی دواوٗں میں کیلشم زیادہ مقدار میں ہوتا ہے۔ کھانے سے بھی پتھری کا امکان ہے۔
خاندانی تاریخ: جیسا کہ معلوم ہوا پتھری کا تعلق جینز سے ہے تو اگر کسی کے خاندان میں پہلے شخص کو بھی گردے کی پتھری تھی تو اس کا پتھری کا امکان بڑھ جائیگا۔
سوال اٹھتا ہے کہ اگر آپ سے پہلے کسی کو خاندان میں پتھری نہیں بھی تو آپ کو کیوں ہوئی۔جس طرح ایک گھر میں سب بچوں میں سے ایک بد زبان نکل آتا ہے تو تعجب کی بات نہیں۔ اسی طرح جینز کا نظام ہے۔ چاہے مرض کسی کے جینز میں موجود ہو۔ اس کا ظاہر ہونا ضروری نہیں۔ کوئی ایک خراب جینز کسی بھی پیڑھی میں واضح ہو سکتا ہے۔ اس لئے پریشان نہیں ہوں۔ جینز آپ کے بڑوں میں موجود تھا لیکن آپ میں ظاہر ہوگیا ہے۔

کون سے ایسے امراض ہیں جن میں گردے کی پتھری ہونے کے امکان ہیں؟

مسلسل پیشاب کا انفکیشن رہنا
اس سے پیشاب گردوں میں جمع ہوتا رہتا ہے اور فالتو مادہ جس میں زیادہ آگزیلیٹ ہوتا ہے نکل نہیں پاتا۔ جو پتھری کا باعث ہے۔
۔گردوں میں پانی کی تھیلیاں ہونا
یہ گردوں کی کام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔ فالتو مادہ خارج نہیں ہوتا اس لئے پتھری کا امکان ہے۔
ہائپر پیراتھایرائڈ ہونا
گلے کی سامنے والی غدود کے پیچھے 4 چھوٹی غدود ہوتی ہیں۔ وہ زیادہ کام کرنے لگیں تو پتھری کا باعث ہوتی ہیں

۔خون میں زیادہ کیلشم کی موجودگی
خون میں زیادہ کیلشئیم کی موجودگی، پیشاب میں زیادہ کیلشم کے اخراج کا موجب ہے اور زیادہ اخراج ہی 60 فیصد لوگوں میں پتھری کا باعث ہے۔

ان علامات کی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟

فوراً اپنے پورا لوجسٹ کے پاس جائیں۔
اگر آپ کسی وجہ سے نہیں جا سکتے تو پانی وافر مقدار میں پئیں اور بتائی گئی غذاؤں سے پرہیز کریں۔ درد کی دوائی کھالیں اور کوئی دوا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر مت کھائیں۔
۔خون کا ٹیسٹ ، پیشاب کا ٹیسٹ اور گردوں کا الٹراساوٗنڈ یا ایکسرے کروالیں تاکہ تشخیص میں دیر نہ ہو۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے