Voice of Asia News

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 15ہزار 833لیٹرناقص دودھ موقع پر ضائع کردیا

لاہور(وائس آف ایشیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ناقص دودھ کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 15ہزار 833لیٹرناقص دودھ موقع پر ضائع کردیا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ تلف کیے جانیوالے دودھ میں مضر صحت کیمیکلز، پاوڈر، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی تھی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عثمان کے مطابق صوبہ میں 1929گاڑیوں میں موجود 3لاکھ 13ہزارلیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 15ہزار833لیٹر دودھ مضر صحت پایا گیا جسے موقع پر تلف کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ صرف لاہورمیں 37گاڑیوں 5ہزار 751لیٹر ملاوٹی دودھ ضائع کیا گیا کئی گاڑیوں میں ناقص دودھ برف ڈال کر محفوظ کر کے لایا جا رہا تھا حکام کے مطابق ہفتہ وار ناکہ بندی سے ناقص دودھ کی سپلائی میں کمی خوش آئند اور بہتری کی طرف اشارہ ہے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عثمان کا کہنا تھا کہ عوام کو ناقص اور غیر معیاری دودھ سے بچانے کیلئے کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے