Voice of Asia News

یورپ میں ویکسینز پر اعتماد میں کمی، متعدی بیماریاں پھیلنے کے خدشات

برلن(وائس آف ایشیا) ماہرین کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ یورپی یونین میں ویکسینیشن کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے خطرہ ہے کہ یہاں متعدی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ یورپی یونین میں خسرے کے مریضوں کی تعداد گزشتہ سات برسوں میں سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے جسے ماہرین ویکسینیشن پر عوامی اعتماد اور آگہی میں کمی کے ساتھ براہ راست نتھی کر رہے ہیں۔اس رپورٹ میں یورپی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ ویکسینیشنز پر عوامی اعتماد میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ یورپی کمیشن اور پروفیسر ہائیڈی لارسن کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے یہ رپورٹ جاری کی۔ لارسن لندن سکول ا?ف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے ویکسین کانفیڈنس پروجیکٹ کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی مختلف رکن ریاستوں میں بیماریوں سے تحفظ کے لیے استعمال ہونے والی ویکسینز سے متعلق بداعتمادی کی شرح بڑی متنوع ہے۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے صحت وائٹینِس اینڈریوکائٹِس کے مطابق اس رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ یورپی یونین کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے