Voice of Asia News

کس کی سنوں؟ شوہر نے تنگ آکر دونوں بیویوں کو قتل کر دیا

لاہور( وائس آف ایشیا )کس کی سنوں؟ شوہر نے تنگ آکر دونوں بیویوں کو قتل کر دیا ۔ستوکتلہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی ہی دو بیویوں کو موت کی نیند سلا دیا۔قتل کی لرزہ خیز واردات سے قبل دونوں بیویوں اور شوہر کے درمیان گھریلو ناچاکی پر جھگڑا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گھریلو جگھڑے پر ریاست عرف جگا نامی شخص نے اپنی 2 بیویوں کو قتل کر دیا۔شوہر نے اپنی دونوں بیویوں کو فائرنگ کے ذریعے سے قتل کیا تھا۔ملزم بیویوں کو قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد لاشوں کو جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین نسرین اور بشرا بی بی کی شادی ریاست نامی شخص سے ہوئی تھی۔قتل کی لرزہ خیز واردات سے قبل دونوں بیویوں اور شوہر کے درمیان گھریلو ناچاکی پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے غصے میں آ کر فائرنگ کر دی کس کے نتیجے میں دونوں بیویاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔اس طرح کے کئی واقعات پہلے بھی پو چکے ہیں۔ جھنگ کے نواحی علاقے موچیوالہ محمد یسین نا می شخص نے گھریلو نا چاقی پرفائرنگ کر کے اپنی بیوی کوقتل کر دیا جبکہ اس دوران ماسٹر حبیب نا می شخص بھی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا یا گیا تھا۔مقتو لہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزم نے خود پولیس کو گرفتاری دے دی تھی۔اسی طرح کوئٹہ شیخ ماندہ ائیرپورٹ روڈ پر شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ شیخ ماندہ ائر پورٹ روڈ پر گھریلوناچاقی کی بناء پر شوہر نے گلا دبا کر اپنیبیوی مسمات بی بی ہاجرہ کو قتل کردیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے