Voice of Asia News

دلہن شادی کے دو ہفتوں بعدپنڈت کیساتھ بھاگ گئی

نئی دہلی ( وائس آف ایشیا)بھارت میں ایک دلہن شادی کے دو ہفتوں بعدہی پنڈت کے ساتھ بھاگ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں رواں ماہ 7مئی کو رینا بائی کی شادی انجام پائی، شادی کے دو ہفتوں بعد ہی رینا بائی شادی کی رسومات ادا کرنے والے پنڈت ونود مہاراج کے ساتھ بھاگ گئی۔دلہن کے گھر والوں کے مطابق رینا بائی 23مئی سے لا پتہ ہے اورگھر سے بھاگتے ہوئے رقم ، قیمتی زیورات بھی اپنے ساتھ لے گئی ۔ڈسٹرکٹ ویدیشاکے گاؤں توری باگروڈ سے تعلق رکھنے والی رینا بائی کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر پولیس میں درج کرا دی گئی ۔رینا بائی کے خاندان والوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے دلہن کے شادی سے قبل پنڈت کے ساتھ تعلقات تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے