Voice of Asia News

بھارت،چھیڑ خانی پر احتجاج کیوں کیا؟رکن اسمبلی کا خاتون پر تشدد

نئی دہلی( وائس آف ایشیا)نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بنتے ہی جہاں ایک جانب مسلمانوں پرپرہجوم تشدد کے پے درپے واقعات وقوع پذیر ہونے لگے ہیں تو وہیں دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کارکنان بھی آپے سے باہر دکھائی دے رہے ہیں۔سانحہ گجرات سے شہرت سمیٹنے والے نریندر مودی کی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی بلرام تھوانی کی ایک وڈیو گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک خاتون کو سڑک کے بیچ لاتوں اور گھونسوں سے صرف اس لیے بری طرح سے مار رہے ہیں کہ اس نے ان کے کارکنان کی جانب سے چھیڑ خانی پر احتجاج کیا اور آواز بلند کی ۔بھارتی ایم ایل اے جگنیش میوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز سڑک کے درمیان لوگوں کے ہجوم کی موجودگی میں ایک خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے بلرام تھوانی کی وڈیو شیئر کی جس کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس کا نوٹس لیا تو علاقہ پولیس نے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے