Voice of Asia News

راولپنڈی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 
راولپنڈی (وائس آف ایشیا) ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ، گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 85افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 57، اسلام آباد میں26، سیالکوٹ اور سرگودھا میں ایک ،ایک ڈینگی کا مریض رپورٹ ہوا ہے۔اب تک سب سے زیادہ راولپنڈی میں 629افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ پنجاب میں رواں برس 683اور ملک بھر میں979افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
وائس آف ایشیا 3 ستمبر 2019 خبر نمبر11

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے