Voice of Asia News

نئی دہلی : امریکی ایمبیسی کمپلیکس میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

نئی دہلی (وائس آف ایشیا) امریکی ایمبیسی کمپلیکس میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں پانچ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، واقعہ بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں پیش آیا۔ پولیس نے بچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 25 سالہ نوجوان کو کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ زیادتی کا واقعہ بدھ کے روز صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ بچی کے والد ایمبیسی میں ملازمت کرتے ہیں ، ماں نے ہی بچی کے ساتھ زیادتی رپورٹ کی۔ بچی اہل خانہ کے ساتھ سفارتخانے کے اندر کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی ایمبیسی جیسی اہم عمارت میں افسوسناک حرکت بھارت کے لئے انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔یاد رہے بھارت میں زیادرتی کے واقعات میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت میں زیادتی کے دردناک واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ بھارت میں پولیس وردی میں ملبوس افراد کی 2 بہنوں کے ساتھ اجماعی زیادتی کی گئی واقعہ بھارتی کی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھال میں پیش آیا جہاں پولیس وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے دو بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وردی میں ملبوس اہلکار کار میں سوار ہو کر آئے اور 2بہنوں کے گھر گھس گئے۔اہلکاروں کی جانب سے گھر کے دیگر افراد پر الزام عائد کیا کہ وہ شراب کے کارروبار میں ملوث ہیں اور پھر دونوں بہنو ں کو پولیس سٹیشن آنے کا کہا۔ وردی میں ملبوس افراد 2 بہنوں کو جنگل میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالااور لڑکیوں کو جنگل میں ہی چھوڑ گئے۔
وائس آف ایشیا6فروری2020 خبر نمبر69

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے