Voice of Asia News

فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کرناہوگی:الطاف شاہد

لندن(وائس آف ایشیا بیورو آفس یوکے یورپ)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے قومی وسائل میں سے صوبوں کوان کاجائزحق دیا جائے۔قوم آپس میں مزید منقسم نہ ہواسلئے ریاست کے دستیاب وسائل کی منصفانہ تقسیم کرناہوگی ۔پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال ایک فرض شناس قومی لیڈراوربلوچ عوام کے نبض شناس ہیں۔پی ایس پی کی قیادت چاروں صوبوں کے عوام کوآپس میںجوڑنے اوراستحصالی قوتوں کاشکنجہ توڑنے کیلئے کوشاں ہے۔اہل کراچی کیلئے جودرد ہمارے قائدسیّدمصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی کے قلوب میں ہے وہ شدت کوئی دوسراسیاستدان محسوس نہیں کرسکتا۔ پی ایس پی کی قیادت صوبوں اورمادروطن کے ناداروں کی محرومیوں کامداواکروانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ وہ پارٹی آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ شہرقائدؒ کی موجودہ انتظامی ابتری اورشہریوں کے احساس کمتری کامرکزی مجرم کون ہے ،اسے فوری انصاف کے کٹہرے میںکھڑا کیاجائے۔کراچی کے دیرینہ مسائل سے مجرمانہ چشم پوشی کرنااوردانستہ اس شہر کوپسماندہ رکھنا درحقیقت پاکستان کے روشن مستقبل پرشب خون مارنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے چیئرمین سیّد مصطفی کمال کے ہوتے ہوئے شہرقائدؒ کوسیاسی وانتظامی طورپریتیم سمجھنا وفاقی اورصوبائی حکومت کی غلطی ہوگی جس پران میں سے کسی کو ہرگزمعاف نہیں کیا جائے گا۔پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی والے قومی وسائل کوشیرمادرسمجھ کردونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نیم مردہ عوام کابہت خون نچوڑلیا،اگر اب بھی وہ راہ راست پرآ ئے توپی ایس پی ہرسطح پران کامحاسبہ کرے گی ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے