Voice of Asia News

علی بابا کی پاکستان سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لئے امداد کا اعلان

چین(وائس آف ایشیا)کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ابھی تک 2لاکھ 76 ہزار سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 11 ہزار افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔چین کے بعد اب دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی دوران معروف چینی ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے مالک نے پاکستان سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایشاء کے تمام متاثرہ ممالک کو 1.8 ملین ماسک،2 لاکھ 10 ہزا ر ٹیسٹ کٹس، 36 ہزار حفاظتی لباس ، وینٹی لیٹر اور دیگر ضرورت کی اشیاء فراہم کریں گے۔جن ممالک کو امداد دی جائے گی ان میں پاکستان، بنگلادیش،نیپال، افغانستان ،سری لنکا اور دیگر متاثرہ ممالک شامل ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں خوف پھیلا ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی ہر ملک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی گئی تھی۔پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک 518 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 3 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔اسی دوران معروف چینی ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے مالک نے پاکستان سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایشاء کے تمام متاثرہ ممالک کو 1.8 ملین ماسک،2 لاکھ 10 ہزا ر ٹیسٹ کٹس، 36 ہزار حفاظتی لباس ، وینٹی لیٹر اور دیگر ضرورت کی اشیاء فراہم کریں گے۔
وائس آف ایشیا،21مارچ2020خبر نمبر 27

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے