Voice of Asia News

کورونا کے خطرے کے باوجود پی سی بی کا آفس کھولنے کا فیصلہ : ترجمان

لاہور(وائس آف ایشیا) کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام ملازمین کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ پی سی بی کے ہدایت نامے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دفاتر میں ضروری افراد کی حاضری ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے تحت دفاتر 24 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ ٹیم قائم کی ہے، دفاتر آنیوالے ضروری سٹاف کا ٹمپریچر باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ملازمین کی اکثریت گھروں میں رہتے ہوئے کام کریگی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتودی کردیے ہیں جس کو ری شیڈول کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے پی ایس ایل سے منسلک تمام سٹاف اور فرنچائز مالکان کے ٹیسٹ بھی کرائے جو منفی ا?ئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے اس مہلک کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے اور اب تک 11 ہزار سے زائد افراد اس عالمی وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اگرچہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ابھی تک چین میں سب سے زیادہ ہے لیکن اس سے اموات کی تعداد میں یورپ خاص طور اٹلی سب سے آگے نکل چکا ہے اور وہاں اس سے 4 ہزار سے زائد لوگ مرچکے ہیں۔پاکستان میں یہ وائرس فروری کے آخر میں آیا اور اب تک ملک میں خیبرپختونخوا میں 2 اور سندھ میں ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔ملک بھر میں متاثرین کی تعداد پر نظر ڈالیں تو ابتک 510 ہوگئی ہے، جس میں سندھ کے 267، پنجاب کے 96، بلوچستان کے 92، خیبرپختونخوا کے 23، اسلام آباد کے 10، گلگت بلتستان میں 22 اور ایک آزاد کشمیر کا ایک کیس ہے۔
وائس آف ایشیا،21مارچ2020خبر نمبر 21

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے