Voice of Asia News

ریحانا کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 50 لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کا اعلان

لاس اینجلس(وائس آف ایشیا ) معروف امریکی گلوکارہ ریحانا کی قائم کردہ فلاحی تنظیم کلارا لیونل فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 50 لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ دینے کا اعلان کر دیا۔کلارا لیونل غیر منافع بخش فاؤنڈیشن ہے جو دنیا بھر میں تعلیم اور ہنگامی امداد کے کاموں میں حصہ لیتا ہے۔ادارے کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم بحالی کے کاموں سمیت امریکہ میں فنڈنگ، شعبہ صحت سے وابستہ اداروں، بین الاقوامی امدادی کمیٹی اور کورونا وائرس سے نمنٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے قائم کردہ بحالی فنڈز پر خرچ کی جائے گی۔ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے تشخیصی کاموں، اس کے لیے مطلوب ساز وسامان مہیا کرنے، انتہائی نگہداشت کے یونٹس قائم کرنے اور علاج معالجے کی سہولیات کو آگے بڑھانے کے لیے بھی فنڈز فراہم کرے گا۔
وائس آف ایشیا11مارچ2020 خبر نمبر7

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے