Voice of Asia News

بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے، ماہرہ خان

کراچی(وائس آف ایشیا ) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بھی اس مشکل وقت میں دعا گو ہیں۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ماہرہ خان نے مسلمانوں کو شبِ معراج کی مبارک باد دی اور پیغام میں لکھا کہ وہ بھی مشکل وقت میں دعا گو ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے قرآن کریم کی آیت اور اس کا ترجمہ بھی شئیر کیا کہ ’بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے‘ اور لکھا کہ انشاء اﷲ ایسا ہی ہوگا۔اس سے قبل ماہرہ خان سوشل میڈیا پر متعدد بار کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیغامات اور احتیاطی تدابیر شئیر کرچکی ہیں۔
وائس آف ایشیا11مارچ2020 خبر نمبر11

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے