Voice of Asia News

بھارت آئی پی ایل کی خاطر ایشیاء کپ کو سبوتاڑ کرنے پر تل گیا

ممبئی( وائس آف ایشیا) بھارت اائی پی ایل کی خاطر ایشیا کپ کو سبوتاڑ کرنے پر تل گیا،بورڈ اگست ستمبر میں اپنی لیگ کیلیے جگہ نکالنے کی خاطر ایشیائی ٹورنامنٹ کو موخر کرا سکتا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرچکا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ بھی انعقاد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، اسی لیے بی سی سی آئی نے اپنی لیگ کیلیے اگست ستمبر کی ونڈو استعمال کرنے پر غور شروع کردیا، اس کیلیے ستمبر میں ہی شیڈول ایشیا کپ کو بھی اگلی تاریخ تک موخر بھی کرایا جاسکتا ہے۔ستمبر میں ایشیا کپ کے علاوہ بھارت کی انگلینڈ سے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے، کچھ دوسری ٹیموں کی بھی انٹرنیشنل سیریز ہیں تاہم آسٹریلوی ٹیم اگست ستمبر میں فارغ ہوگی، بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے تصدیق کی کہ آئی پی ایل اگر اپریل میں منعقد نہیں ہوسکی تو اس کے اگست ستمبر میں انعقاد کا آپشن موجود ہے۔یاد رہے کہ اس بار ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کوکرنا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ایک بھارتی اخبار سے بات چیت میں واضح کیا کہ ایشیا کپ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، ہم نے تو ابھی میٹنگ تک کی تاریخ کا تعین نہیں کیا، ایشین کرکٹ کونسل صورتحال کا جائزہ لے رہی اور اس کے مطابق ہی عمل کرے گی۔ ادھر ایک اور ممبر بورڈ کے آفیشل کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاکہ ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپریل کے آخر تک ہوسکتا ہے،اے سی سی اور اس کے ممبرز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بہتری آنے پر ہی میٹنگ میں ایونٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
وائس آف ایشیا،01 اپریل2020خبر نمبر 2

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے