Voice of Asia News

جاپان کاکورونا کے مریضوں پر انیٹی وائرل دوائی کا کلینیکل ٹرائل شروع

ٹوکیو( وائس آف ایشیا ) جاپان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد جاپانی دوا ساز کمپنی نے ایویگن نامی اینٹی وائرل دوائی کے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کر دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق فیوجی فلم ٹویوما کیمیکل نے کہا کہ ایویگن برانڈ کے نام سے فروخت ہونے والی دوا کو ابتدائی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ تقریبا 100 افراد پر آزمایا جائے گا اور رواں سال جون کے آخر تک اس دوائی کی آزمائش مکمل کر لی جائے گی۔واضع رہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2233ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سے 424 افراد صحت یاب جبکہ 66 ہلاک ہوگئے۔
وائس آف ایشیا،01 اپریل2020خبر نمبر 70

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے