Voice of Asia News

ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، خلیل الرحمان قمر

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ وہ مرنے سے پہلے ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، جو لوگ ان سے حسد کرتے ہیں انہیں ان کی کوئی پرواہ نہیں۔ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہیں کام کریں گے، اگر انہیں لگا کہ وہ اس انڈسٹری میں نہیں رہ سکتے تووہ کہیں اور چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ڈرامہ مشہور ہوا تو لوگوں نے حسد شروع کر دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنا حسد ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ اس مشکل وقت میں دوست دشمن سب محفوظ رہیں اور ان کی مشکلات آسان ہوں۔
وائس آف ایشیا،01 اپریل2020خبر نمبر 10

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے