Voice of Asia News

کوروناوائرس سے حریفوں کے اختلافات ختم،روس کی طرف سے امریکہ کی مدد

ماسکو( وائس آف ایشیا )کورونا وائرس نے سرد جنگ کے حریفوں کے اختلافات ختم کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کا فوجی جہاز کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان لے کر امریکہ روانہ ہو گیا ہے۔روسی صدر نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں امریکہ کو امداد کی پیشکش کی تھی۔دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ نے ایران پر بھی پابندیاں ہٹانے کا عندیہ دے دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ڈیڑھ لاکھ سے زاید افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات چار ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
وائس آف ایشیا،01 اپریل2020خبر نمبر 90

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے