Voice of Asia News

نوجوان کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر اس وباء کے خلاف منظم جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر اس وباء کے خلاف منظم جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کورونا ٹائیگر فورس جسے اس وباء سے جنم لینے والے مسائل کے خلاف جہاد کے لئے منظم کیا جا رہا ہے ، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ سٹیزن پورٹل ایپلیکشن استعمال کیجیئے اور اپنا اندراج کرائیے، پاکستان سٹیزن پورٹل شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اداروں کے درمیان رابطے کا مربوط نظام ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے