Voice of Asia News

کورونا وائرس کا لیبارٹری میں تیارکرنے کا کوئی ثبوت نہیں، امریکی محقق

واشنگٹن( وائس آف ایشیا) امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسراین لپکین نے امریکی میڈیا سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نہ تو کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کا کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی لیبارٹری سے وائرس کے اخراج کے کوئی شواہد ہیں۔پروفیسراین لپکین نے کہا کہ اُن کے مطالعے کے مطابق یہ وائرس مخصوص قسم کی چمگادڑ سے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر تین پانچ برسوں بعدایک نئی وبائی صورتحال درپیش ہوتی ہے، یہ انسانوں کی جانب سے فطری مسکن کو تباہ کرنے، مجبوراً مہاجرت اور غربت کے نتائج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ خود انسان کاپیدا کردہ ہے۔
وائس آف ایشیا،23 اپریل2020خبر نمبر5

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے