Voice of Asia News

وزیراعظم اور آرمی چیف نے خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد( وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئےکوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے وزیراعظم کا استقبال کیا، دورہ کرنےوالوں میں وفاقی وزرا اور مشیران بھی شامل تھے۔دورے کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم کو کوروناوائرس کےاثرات پر بھی بریف کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نےاعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کےتحفظ کیلئےکوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے