Voice of Asia News

اسرائیلی پولیس نے بیت حنینا سے 2 بچے اغوا کر لئے

مقبوضہ بیت المقدس( وائس آف ایشیا )اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں بیت حنینا قصبے پر ہلہ بولا اور دو بچوں کو اغوا کر لیا۔اغوا ہونے والے بچوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔اسرائیلی پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ضلعے سلوان پر ہلہ بولا اور مقامی رہائشیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔العیسویہ میں انکی موجودگی کے دوران پولیس افسر بغیر کسی وجہ کے ابو تایہ کے گھر گھسے اور توڑ پھوڑ کی۔اسی دوران اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب باب الا سباط علاقے میں نماز ادا کرنے والے کچھ نمازیوں کو کچھ دیر کے لئے حراست میں لیا۔
وائس آف ایشیا،27 اپریل2020خبر نمبر 18

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے