Voice of Asia News

بچوں میں کورونا وائرس علامات ظاہر ہونے پر انتہائی تشویش لاحق ہے،برطانوی وزیر صحت

 
لندن وائس آف ایشیا)برطانوی وزیرصحت نے منگل کو کہا ہے کہ انہیں بچوں میں کورونا وائرس سے متعلق علامات ظاہر ہونے پر انتہائی تشویش لاحق ہے ، تاہم یہ بات زور دے کر کہی کہ اس کے لئے مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے اور اسے بے حد غیر معمولی لینا ہو گا ۔ سرکاری نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے اختتام ہفتہ پر الرٹ جاری کیا کہ بچوں کی ایک چھوٹی تعداد میں غیر معمولی علامات بشمول پیٹ میں درد اور دل کے گرد سوزش کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔ ہیلتھ سروس جرنل کی رپورٹ کے مطابق انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرنا پڑا ہے ۔ وزیرصحت میٹ ہنوک ایل بی سی ریڈیو کو بتایا کہ مجھے بعض کیسز میں پیشگی علامات سے متعلق انتہائی تشویش لاحق ہے ، بچوں میں خود کار قوت مدافعت کا نظام متاثر ہورہا ہے جو کہ نمایاں طورپر بیماری کا باعث بنتا ہے ۔ا نہوں نے مزید کہاکہ یہ ایک نئی بیماری ہے جو ہم سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس اور کووڈ۔19وائرس کی وجہ سے ہوسکتی ہے لیکن ہنوک نے کہا کہ بعض بچوں میں جن کے ہم نے اس بیماری کے ٹیسٹ کیے ہیں وائرس کے لئے مثبت آئے ہیں اور بعض کے منفی ۔انہوں نے کہاکہ اب ہم اس حوالے سے بہت زیادہ تحقیق کررہے ہیں ، میں یہ بات زور دے کر کہوں گا کہ یہ غیر معمولی صورتحال ہے، اگرچہ ان بچوں کے لئے یہ انتہائی نمایاں بات ہے جو اس کا شکار ہورہے ہیں ، ان کیسز کی تعداد کم ہے ۔
وائس آف ایشیا،28 اپریل2020خبر نمبر 102

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے