Voice of Asia News

ویکسین کی دریافت تک اولمپکس کا انعقاد خطرے میں ہے،جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن

 
ٹوکیو ( وائس آف ایشیا )جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ یوشیتاکے یوکوکورا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک کہ کورونا وائرس کی ویکسین دریافت نہیں کر لی جاتی، اگلے سال اولمپکس کا انعقاد مشکل ہو گا۔یوکوکورا کا کہنا تھا ’میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ جاپان کو اولمپکس کی میزبانی کرنی چاہئے یا نہیں، لیکن ایسا کرنا مشکل ہوگا۔‘اس کھیل کو اس سال سے 2021 تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ لیکن آیا اولمپکس کی نئی تاریخ دینا ممکن بھی ہے یا نہیں، ماہرین نے اس بارے میں شبہات کا اظہار کیا ہے۔جاپان کیمقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے، ٹوکیو 2020 کے صدر یوشیرو موری کا کہنا تھا کہ اگر دنیا اس وبائی مرض کی لپیٹ میں رہی تو اولمپکس کے انعقاد میں 2021 سے زیادہ تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ان کا کہنا تھا ’اس صورت میں اولمپکس کو منسوخ سمجھیں۔‘
وائس آف ایشیا،28 اپریل2020خبر نمبر 108

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے