Voice of Asia News

آسٹریلیا نے بھی کورونا ویکسئین کے انسانی تجربات کی خوش خبری سنا دی

سڈنی ( وائس آف ایشیا )آسٹریلیا نے بھی کورونا وائرس ویکسئین کے انسانی تجربات کی خوش خبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا بھی ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں کورونا وائرس ویکسین کے انسانوں پر تجربات شروع کئے جا رہے ہیں ، آسٹریلوی کلینکل ریسرچ کمپنی کورونا کے انسانی تجربات کیلئے تیار ہے۔ چین میں بنائی گئی یہ ویکسین آسٹریلیاں میں صحت مند افرد پر آزمائی جائے گی ، جس کے لئے لوگوں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔جس پر 2 ماہ تک یہ ویکسین آزمائی جائے گی۔ یہ ویکسین چینی کمپنی گلوبل ٹیکنالوجی کلوور بائیو فارما سیوٹیکلز نے تیار کی ہے۔ یہ کورونا کے لئے بنائی گئی بتدائی ویکسینز میں سے ایک ہے۔ آسٹریلوی کمپنی کی جانب سے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو اس ویکسین کے تجربات میں شامل ہوں۔دوسری جانب آسٹریلوی حکومت کی جانب سے کوویڈ سیف ایپ ریکارڈنگ تیار کی گئی ہے، یہ ایپلی کیشن کورونا وائرس کے مریضوں کا سراغ لگانے میں مددگار ثابت ہو گی۔بتایا گیا ہے کہ کوویڈ سیف ایپ ریکارڈنگ فون کے بلوٹوتھ وائرلیس سگنل کا استعمال کرتی ہے. ایپ کے ذریعے سے لوگوں میں بات چیت کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپ کا مقصد کورونا وائرس کے مریض کا ڈیٹا حکومت تک پہنچانا ہے۔ یہ تفصیلات کسی غیر متعلقہ شخص تک نہیں پہنچ سکے گی، یہ بات بھی واضح رہے کہ اب تک 10 لاکھ افراد یہ ایپلی کیشن تیار کر چکی ہے۔واضح رہے چین کی ایک کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس ویکسین کے تجربات کیلئے پاکستن سے بھی رابطہ کیا جا چکا ہے۔ جس کی تصدیق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی اور کہا کہ چینی اور جاپانی کمپنی نے کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلئے رابطہ کیا ہے، پاکستان نے چینی کمپنی سے ویکیسن سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔
وائس آف ایشیا،29 اپریل2020خبر نمبر 23

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے