Voice of Asia News

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ،کانفرنس میں کورونا وبا کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فیلڈ کمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔
وائس آف ایشیا،29 اپریل2020خبر نمبر 89

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے