Voice of Asia News

پاک فوج کے جوان کورونا وائرس کے دوران امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ،آئی ایس پی آر

 
کوئٹہ(وائس آف ایشیا)ملک بھر میں پاک فوج کے جوان کورونا وائرس کے دوران امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں ملک میں کوروناوائرس سے متعلق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جس میں پاک فوج سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کر رہی ہے پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں خضدار، ژوب، سبی، اورماڑہ، آواران، تفتان، دالبندین اور واسک پنجگور میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مختلف علاقوں میں فوجی جوان ساڑھے 3 لاکھ راشن بیگز کی تقسیم اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، یہ راشن بیگز فوج کی طرف سے عطیہ تنخواہوں کے ذریعے خریدے گئے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں، معذوروں، بیواں اور ضرورت مندوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں خضدار، ژوب، سبی، اورماڑہ، آواران، تفتان، دالبندین اور واسک پنجگور میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آزاد جموں کشمیر میں مظفرآباد،کیل، وادی لیپا ، نیلم، جہلم، باغ، راولاکوٹ، بھمبر، میرپور میں راشن تقسیم کیا گیا جب کہ گلگت، اسکردو، جگلوٹ، استور، ہنزہ، نگر، دیامر اور چلاس میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جارہا ہے اس کے علاوہ سندھ میں پنوعاقل، حیدرآباد، بدین، چھور، نوشیرو فیروز میں امدادی پیکٹس کی تقسیم کی جارہی ہے جب کہ راولپنڈی، جہلم، ملتان، ڈی جی خان، اکاڑہ لیہ، راجن پور، ساہیول، لاہور، رحیم یارخان، میلسی، اٹک، بہاولنگر، ڈیرہ نواب صاحب، فورٹ منرو، بہاولپور، فیصل آباد، وہاڑی ، لودھراں، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، نارووال، چنیوٹ، منڈی بہاوالدین، گجرات اور دیگر علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جارہی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں رسالپور، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان ، بنوں، نوشہرہ، تربیلا، ایبٹ آباد، باجوڑ، ٹانک، میرانشاہ، خیبر، چراٹ اور مردان میں بھی امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ خیبرپختونخوا میں وارسک، تھل، میرعلی اور رزمک میں بھی امدادی سامان کی تقسیم کیا گیا ہے۔
وائس آف ایشیا،29 اپریل2020خبر نمبر 90

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے