Voice of Asia News

قرآنی وظائف اور طب نبوی ؐ سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے ،ڈاکٹر رفیق احمد

لاہور( وائس آف ایشیا ) ہو میو پیتھک ڈاکٹر رفیق احمد صدیقی نے کہاہے کہ قرآن حکیم اور طب نبوی ؐ کی مدد سے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ممکن ہے علاوہ ازیں فالج،بانجھ پن ،جلدی امراض ،مختلف اقسام کے کینسر ،امراض قلب،ہیپاٹائٹس اے ،بی ،سی ،تپ دق ،جوڑوں کا درد اور امراض معدہ سمیت دیگر بیماریوں کا بھی کامیاب علاج ممکن ہے ۔گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹر رفیق احمد صدیقی نے کہا کہ ہر نماز کے بعد سورۃ الفاتحہ وآیت الکرسی پڑھنے اور کلونجی وقسط شیریں استعمال کر کے کورونا وائرس سمیت دیگر موذی وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،اﷲ کے آخری رسول حضرت محمدؐ کا ارشاد گرامی ہے کہ کلونجی میں موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے آج عالمی ادارہ صحت جس میڈیسن کی سفارش کر رہی ہے وہ میڈیسن کلونجی کے ست سے حاصل کی گئی ہے ،کلوروکوئین نامی دوائی کلونجی سے ہی تیار کی گئی ہے آج کی تحقیق یہ بتا رہی ہے کہ کلوروکوئین کے استعمال سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے،کلونجی جراثیم کش ہے اس سے کینسر کا علاج بھی ممکن ہے جبکہ قوت مدافعت بڑھانے کیلئے شہد ،ادرک ،زیتون ،ہلدی استعمال کریں۔ہو میو پیتھک ڈاکٹر رفیق احمد صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے علاج کا طریقہ یہ ہے کہ تین گرام کلونجی ایک کپ پانی میں ابال لیں پھر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر اسے روزانہ صبح خالی پیٹ پی لیا جائے ،یہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے نہایت ہی موثر ہے اسی طرح دوسری چیز قسط شیریں ہے جسے قسط العود بھی کہتے ہیں اﷲ کے آخری رسول ؐ نے اسے بھی مفید بتایا ہے یہ سانس کی بیماری ،گلے کی خراش ،پھیپھڑوں کی بیماریوں ، کھانسی اور ٹانسلز میں بھی مفید ہے اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ آدھا چمچ قسط البحری ،سونف ایک چائے کا چمچ ،ایک چمچ شہد ،ایک گلاس پانی کے ساتھ دن میں تین مرتبہ استعمال کر لیا جائے ،اس سے سانس اکھڑنا اور سینہ کے تمام امراض ٹھیک ہو جاتے ہیں،کورونا وائرس کی یہی علامات ہیں جن کا علاج طب نبوی ؐ میں بتایا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے