Voice of Asia News

امریکی عوام کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی بارے ٹرمپ کے بیان پر اعتبار سے گریز کریں، جو بائیڈن

ولمنگٹن( وائس آف ایشیا)امریکی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی عوام نومبر میں صدارتی انتخاب سے قبل کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی بارے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اعتبار سے گریز کریں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں اپنی رہائش سے جاری ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویکسین کی فراہمی کا معاملہ سائنسدانوں پر چھوڑ دیں اور اس حوالے سے جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی فراہمی اس وقت ممکن ہو گی جب ویکسین کلینیکل ٹرائلز کے آخری مرحلے میں محفوط، موثر اور معیاری ثابت ہوجائے گی لیکن ریپبلیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ جیتنے کے لیے کلینیکل ٹرائلز کے مکمل ہونے سے پہلے ہی انتخابات سے قبل ویکسین کی فراہمی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں بنائی جانے والی ویکسینز، سائنس دانوں پر اعتماد ہے لیکن انہیں صدر ٹرمپ پر اعتماد نہیں ہے اور اس وقت امریکی شہری بھی ان پر اعتماد نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری اور فراہمی کے معاملے پر سائنس دانوں کو نہ ہی انتخابات کی پروا ہونی چاہیے اور نہ ہی انہیں کبھی کسی سیاسی دبائو کو خاطر میں لانا چاہیے کیونکہ یہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے اس لیے ویکسین کی تیاری اور فراہمی کے معاملے پر مکمل شفافیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عوام کو بھی سائنسدانوں پر اعتماد کرنا چاہیے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے