Voice of Asia News

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے اور نتائج برآمد ہوئے ، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ( وائس آف ایشیا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت، روس، قزاخستان ،کرغزستان اور منگولیا کا دورہ مکمل کر لیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اجلاس میں سلسلہ وار اہم اتفاق رائے اور نتیجے حاصل ہوئے ہیں۔پہلا یہ کہ رکن ممالک کے صدور کی جانب سے عالمی فاشزم کے خلاف جنگ کی فتح کی پچہترویں سالگرہ کے موقع پر بیان جاری کیے جانے کی درخواست پیش کرنے کا فیصلہ ہوا۔دوسرا بنی نوع انسان کے مساوی معاشرے کی تشکیل کے لیے اتفاق واتحاد کو مضبوط بنایا گیا۔تیسرا کورونا وائرس کی وبا کے خاتمہ کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا اور چوتھا ہمہ گیر تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ سکیورٹی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔پانچواں ، کثیرالجہتی کیلئے حمایت کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ مختلف فریقوں نے چین کے پیش کردہ عالمی ڈیجیٹل سکیورٹی انیشیٹو پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے