Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر ، مجاہدین کے ساتھ جھڑپ ، 3 بھارتی فوجی زخمی

 
سرینگر(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجائدین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں تین فوجی زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر کے علاقہ ناوکدال میں بھارتی فوجیوں اور مجا ہدین کے درمیان جھڑپ اس وقت ہوئی جب بھارتی فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لیتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر کے تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ جھڑپ کے نتیجے میں تین بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ۔ بھارتی حکام نے سرینگر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس پر بھی پابندی عائد کر دی ۔
وائس آف ایشیا،19 مئی2020خبر نمبر 75

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے