Voice of Asia News

دہشت گردی کے 2 مختلف واقعات :’’پاک فوج کے7 جون وطن پر قربان‘‘ ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں کے 2 مختلف واقعات میں 7 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کیچ میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔مچھ میں گزشتہ رات فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ مچھ کے علاقے پیرغیب میں ایف سی کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بیس کیمپ سے معمول کی پیٹرولنگ کے بعد واپسی آرہی تھی۔اس حملے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جی سی او) اور ایک سویلین ڈرائیور سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں کی شناخت نائب صوبیدار احسان اﷲ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے واقعہ کیچ کے علاقے میں مند کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی امداد علی نے جام شہادت نوش کیا۔
وائس آف ایشیا،19 مئی2020خبر نمبر 67

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے