Voice of Asia News

کورونا وائرس کی وبا پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک ( وائس آف ایشیا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے کورونا وائرس کی وبا کو دنیا بھر کی سکیورٹی کے لئے خطرہ قرار دے دیاہے اور اس وباکی روک تھام اور سستی ویکسین کی تیاری کے لئے تمام ممالک میں وسیع تر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے بدھ کو اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ۔عالمی ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ صرف ویکسین کی تیاری سے ہی یہ بحران حل نہیں ہوگا بلکہ ہمیں نئے کیسز کی روک تھام کے ذرائع اپنانے کی ضرورت ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ ہمیں آئندہ 12مہینوں میں کورونا وائرس کے علاج سے مریضوں کی زندگیاں بچانا ہوں گی اور اس وائرس کا پھیلائو روکنا ہوگا۔انتونیو گوترش نے مزید کہا کہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس لئے وباکی روک تھام کے لئے تما م لوگوں کے لئے سستی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بناناہوگا جبکہ کووڈ۔19 کی مہلک بیماری کی روک تھام کے لئے غلط اطلاعات کا پھیلائو بھی روکنا ہوگا ۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں پائیدار ترقی کے اہداف بارے بھی بات کی اور کہا کہ عالمی سطح پردرپیش ماحولیاتی اور اقتصادی صورت حال میں تبدیلی کے لئے دنیا بھر کو یک جہتی کی ضرورت ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے