Voice of Asia News

لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے دورہ لاہور کے دوران 25 افراد کے کیسز کی سماعت کی

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے دو روزہ دورہ لاہور کے دوران مبینہ طو رپر لاپتہ ہونے والے 25 افراد کے کیسز کی سماعت کی ہے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور میں سخت مصروفیات کے باوجود 16 اور 17 ستمبر کو سماعتیں کیں۔ ان سماعتوں کے دوران 16 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا۔14 افراد بحفاظت گھروں کو واپس لوٹے جبکہ 2 افراد محبوب شاہ اور اسجد وحید خان لکی مروت میں قیدیوں کے مرکز میں قید ہیں۔ جن افراد کا سراغ لگایا گیا ان میں محمد اکرم، دانیال وحید، محمد افتخار، مہر انعام بری، حارث خان، اظہر رحمن، عبدلاحد، محمد ایوب، محمد جمیل، بلال احمد، فرمان خان، عبداللہ، حافظ محمد افضل، عبدالرزاق شامل ہیں۔ گھر واپس آنے والے افرادکے اہل خانہ نے جسٹس جاوید اقبال سے ملاقات کی اور ان کی شکایات کے ازالہ کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ لاپتہ افراد کمیشن لاہور نے نومبرکے پہلے ہفتہ میں مزید سماعتیں کرے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے