Voice of Asia News

مقبوضہ جموں و کشمیر: کووڈ 19 سے ایک اور خاتون کی موت، 18 تک پہنچ گئی

 
سرینگر( وائس آف ایشیا )جموں و کشمیر میں کووڈ 19 سے ایک اور خاتون موت ہوگئی اور اس طرح سے کورونا وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک 40 سالہ خاتون جو کووڈ 19 سے متاثر تھیں، کل رات دیر گئے سرینگر کے سکمز صورہ ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔سکمز صورہ اسپتال کے میں موجود کورونا وائرس کے کنٹرول نوڈل آفیسر ڈاکٹر جی ایچ یتو نے بتایا کہ اس خاتون کو کئی روز قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا- انہوں نے بتایا کہ خاتون کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ میں زیر نگہداشت رکھا گیا تھا، تاہم وہ لبلبہ کی بیماری میں شدید طور پر مبتلا تھیں۔خاتون کی ہلاکت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان میں سے 16 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ دو دیگر جموں صوبے سے ہیں۔ضلع سرینگرمیں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہے اس کے بعد بارہمولہ میں 4، اننت ناگ میں 4 جبکہ بانڈی پورہ، بڈگام، کولگام، ادھم پور اور جموں میں بالترتیب ایک ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔
وائس آف ایشیا،20 مئی2020خبر نمبر 93

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے